Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی اوپنر روہت شرما کے مداحوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان کے سابق بلے باز ظہیر عباس بھی ان کے مداحوں میں شامل ہو گئے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں ایشین بریڈمین ظہیر عباس نے روہت شرما کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جب ٹی وی میں ان کو کھیلتے دیکھتا ہوں تو میری نظر ٹیلی ویژن سے نہیں ہٹتی ہے۔
ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ بھارتی اوپنر کو کریز پر کھیلتا دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔ انھوں نے ورلڈکپ 2019 میں 5 سینچریاں اسکور کرنے والے روہت شرما کی شاٹس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شاٹس خود بناتے ہیں اور جہاں چاہتے ہیں بآسانی کھیل لیتے ہیں۔
دوسری جانب ظہیر عباس نے روہت شرما اور ویرات کوہلی کا موازنہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ویرات کوہلی ایک بڑے پلیئر ہیں لیکن میں روہت شرما کی بیٹنگ سے زیادہ لطف اندوز ہوتا ہوں مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں ویرات کوہلی کو روہت شرما سے کمتر سمجھتا ہوں۔