Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقی کرکٹر جے پی ڈومینی نے 20 سال کرکٹ کھیلنے کے بعد تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے جے پی ڈومینی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں جس وجہ سے انھوں نے یہ فیصلہ کیا۔
پچھلے سال ویسٹ انڈیز میں ہونے والی کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) کے دوران وہ انجری کا شکار ہوئے تھے۔ انھوں نے ایونٹ میں بارباڈودس ٹرائڈینٹس کی نمائندگی کی تھی جس نے سی پی ایل کا ٹائٹل جیتا تھا۔
جے پی ڈومینی نے 196 ون ڈے، 81 ٹی ٹوئنٹی اور 46 ٹیسٹ میچز میں ساؤتھ افریقہ کی نمائندگی کی۔ انھوں نے 326 انٹرنیشنل میچوں میں ساؤتھ افریقہ کی طرف سے 9154 رنز اسکور کیے جس میں 46 نصف سنچریاں اور 10 سنچریاں بھی شامل ہیں۔ باؤلنگ کے شعبے میں جے پی ڈومینی نے 132 وکٹیں حاصل کیں۔ یاد رہے انھوں نے ساؤتھ افریقہ کی جانب سے آخری میچ جولائی 2019 میں کھیلا تھا۔