پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل 13 جنوری کو 38 سال کے ہو گئے۔ اس خاص موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ساتھی کرکٹرز نے کامران اکمل کے لیے نیک خواہشات کے پیغامات بھیجے۔
آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹویٹر پر کامران اکمل کے لیے اپنے پیغام میں لکھا کہ استاد جی! سالگرہ مبارک ہو، پاکستان کے لیے خدمات پر آپ بہت عزت کے مستحق ہیں۔ کامران اکمل نے محمد حفیظ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اس پوسٹ پر ایک صحافی نے کہا کہ یہ حفیظ بھائی کا سیاسی بیان ہے اور ساتھ میں یہ بھی کہہ دیا کہ میں مذاق کر رہا ہوں۔ محمد حفیظ نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے کامران اکمل کا بھرپور دفاع کیا۔
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میں نے حقائق پر مبنی بات کی ہے، کسی پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اتنی کامیابی حاصل نہیں کی جتنی کامران اکمل نے کی، آپ خود بھی یہ چیک کر سکتے ہیں۔