Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بگ بیش لیگ (بی بی ایل) 20-2019 کے 36ویں میچ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز اور برسبین ہیٹ کی ٹیمیں آمن سامنے ہوئیں۔ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ٹیم کے حق میں کسی صورت درست ثابت نہیں ہوا۔
برسبین ہیٹ کے فاسٹ باؤلر جیمز پیٹنسن کی تباہ کن باؤلنگ کے نتیجے میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی ٹیم 19 اوورز میں 110 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ جیمز پیٹنسن نے چار اوورز میں 33 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔
برسبین ہیٹ نے مطلوبہ ہدف 15.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ میتھیو رینشا 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ بی بی ایل میں پہلا میچ کھیلنے والے اے بی ڈویلیئرز 40 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔ جیمز پیٹنسن کو شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔