Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ٹیسٹ میچ کو 4 روز تک محدود کرنے کی تجویز سامنے آنے کے بعد سے اس پر بحث جاری ہے۔ کئی کرکٹرز ٹیسٹ میچ کو 5 روز تک ہی قائم رکھنے کی بات کر رہے ہیں جبکہ 4 روزہ ٹیسٹ میچ کو چند کرکٹرز کی جانب سے حمایت بھی ملی ہے۔
ایسے میں کرکٹ قوانین بنانے والے میری لیبون کرکٹ کلب کا بیان سامنے آیا ہے جس نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ 4 روزہ ٹیسٹ میچ سے کچھ فائدے ضرور ہو سکتے ہیں مگر ہم ٹیسٹ میچ کو 5 روز تک ہی محدود رکھنے کی حمایت کریں گے۔
ایم سی سی کے مطابق یہ معاملہ کرکٹ کمیٹی کے ساتھ بھی زیر بحث آیا ہے اور اس پر مزید غور بھی کیا جائے گا۔ ایم سی سی کرکٹ کمیٹی کا اگلا اجلاس مارچ میں سری لنکا میں شیڈول ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ تمام تر مخالفتوں کے باوجود کیا آئی سی سی ٹیسٹ میچز کو 4 روز تک محدود کرے گی یا نہیں۔