Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا نے بھارت کو اسی کے گھر میں آؤٹ کلاس کر دیا۔ مہمان ٹیم نے پہلے ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ آسٹریلیا کی طرف سے ہدف کے تعاقب میں ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے سنچریاں اسکور کیں۔
ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 255 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ بھارت کی جانب سے شیکھر دھون 74 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 3، پیٹ کمنز اور کین رچرڈسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آسٹریلوی اوپنرز نے بھارت کو دھوڈالا۔
آسٹریلیا نے 256 رنز کا ہدف 38ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے ہی پورا کر دیا۔ ڈیوڈ وارنر 128 اور ایرون فنچ 110 رنز بنا ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا نے پہلی مرتبہ ون ڈے کرکٹ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے ہرایا ہے۔
ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں ایسا صرف تیسری مرتبہ ہوا ہے کہ کوئی ٹیم 250 سے زائد رنز بنا کر بھی 10 وکٹوں کی شکست سے دوچار ہوئی ہو۔ آسٹریلیا کی جانب سے یہ تیسری بڑی اوپننگ پارٹنر شپ بھی تھی۔ اس سے پہلے ٹریوس ہیڈ اور ڈیوڈ وارنر کے درمیان 284 جبکہ اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کے درمیان 260 رنز کی شراکت قائم ہوئی تھی۔