Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان انڈر-19 ٹیم نے ورلڈکپ کے وارم اپ میچز میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ قومی جونیئر ٹیم نے دوسرے ورام اپ میچ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پریٹوریا میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 215 رنز بنا سکی۔ سونل دنوشا نے 68 اور دننجایا پریرا نے 55 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے طاہر حسین نے 4 وکٹیں لیں۔
محمد عامر خان، عباس آفریدی اور عامر علی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان انڈر-19 نے ہدف 46ویں اوور میں 6 وکٹوں پر حاصل کرل یا۔ فہد منیر نے 51 اور محمد حارث نے 43 رنز بنائے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سری لنکا نے میچ میں 10 بولرز آزمائے۔
پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان نے نائجیریا کو زیر کیا تھا۔ انڈر-19 ورلڈکپ 17 جنوری سے شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 19 جنوری کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔