Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز کا ملک میں انعقاد پاکستان کرکٹ بورڈ کی بڑی کامیابی ہے۔ پی سی بی پر تنقید کرنے والے سابق کرکٹرز پی سی بی کی اس کامیابی پر بورڈ حکام کی تعریف کرتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ پی سی بی نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز پر جو مؤقف اپنایا وہ درست تھا۔
سابق وکٹ کیپر نے کہا کہ پاکستان میں کافی عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ ہو رہی ہے اور سیکیورٹی صورتحال بھی بہتر ہے اس لیے بنگلہ دیش کے انکار کا کوئی جواز نہیں تھا۔ اقبال قاسم کو تاخیر سے آنے والے فیصلے میں سیاسی پہلو بھی دکھائی دیئے۔
انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے کچھ اعلیٰ حکام پاکستان کے خلاف سخت مؤقف رکھتے ہیں مگر اچھی بات ہے کہ اب کرکٹ ہو رہی ہے۔ سابق فاسٹ بولر جلال الدین نے کہا کہ لگ رہا تھا کہ ٹیسٹ سیریز نہیں ہو گی مگر پی سی بی کامیاب ہوا جو بڑی خوش آئند بات ہے۔ جلال الدین کے مطابق شیڈول سے فرق نہیں پڑنا چاہیئے میچز جس طرح بھی ہوں مگر اچھی بات یہ ہے کہ تمام میچز پاکستان میں ہو رہے ہیں۔