Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ڈیوڈ وارنر نے اپنے ایک روزہ کیریئر کی 18ویں سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 112 گیندوں پر 128 رنز اسکور کیے۔ اپنی عمدہ اننگز کی بدولت ڈیوڈ وارنر نے ایک روزہ کرکٹ میں 5 ہزار رنز بھی مکمل کر لیے۔
ڈیوڈ وارنر آسٹریلیا کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں تیزترین 5 ہزار رنز مکمل کرنے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین 5 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین ہیں۔ ڈیوڈ وارنر نے 115 اننگز میں 5 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کیا۔
تیزترین 5000 رنز اسکور کرنے کا ریکارڈ ساؤتھ افریقہ کے ہاشم آملہ کو حاصل ہے جنہوں نے 101 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے ویوین رچرڈ دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔