Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے میچ وانکھیڈے اسٹیڈیم ممبئی میں کھیلا گیا جہاں بھارتی ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے ساتھ بھارتی ٹیم کا وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ایک منفی ریکارڈ بھی بن گیا ہے۔ بھارت میں کھیلتے ہوئے میزبان ٹیم کو اس میدان پر سب سے زیادہ شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
وانکھیڈے اسٹیڈیم میں بھارتی ٹیم نے 19 میچز کھیلے ہیں جس میں سے 10 میچوں میں میزبان ٹیم نے کامیابی حاصل کی اور 9 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اس گراؤنڈ پر آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچوں کے اعدادوشمار پر نظر ڈالیں تو یہاں آسٹریلوی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان وانکھیڈے اسٹیڈیم میں 4 ون ڈے میچز کھیلے گئے ہیں، 3 میچوں میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی ہے اور 1 میچ میں بھارتی ٹیم نے جیتا ہے۔