Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

رواں سال کے آخر میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 4 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچوں کی سیریز آسٹریلیا میں شیڈول ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کے سابق مایہ ناز اسپنر شین وارن نے دونوں بورڈز کو تجویز دی ہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان رواں سال 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہونی چاہیے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شین وارن نے لکھا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اگر بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جاتی ہے تو وہ بہترین سیریز ہو گی۔ شین وارن نے اپنے ٹویٹ میں ٹیسٹ میچوں کیلئے وینیوز بھی بتائے۔
انہوں نے دن کی روشنی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز کیلئے برسبین، ایڈیلیڈ اور پرتھ اسٹیڈیم کا انتخاب کیا جبکہ ڈے نائٹ ٹیسٹ میلبرن اور سڈنی کرکٹ گراؤنڈز پر کھیلنے کی تجویز دی۔
شین وارن نے مزید لکھا ہے کہ امید ہے بی سی سی آئی اور آسٹریلوی کرکٹ بورڈ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے کوشش کریں گے۔