Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں لیکن امکان ظاہر کیے جا رہا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ساؤتھ افریقہ کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔ اے بی ڈویلیئرز نے اپنی واپسی کے حوالے سے کہا ہے کہ ان کی ساؤتھ افریقہ کے نئے کوچ مارک باؤچر اور ڈائریکٹر گریم اسمتھ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی پر بات چیت چل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کپتان فاف ڈوپلیسی سمیت کوچز بھی مختصر فارمیٹ میں میری واپسی چاہتے ہیں، میں ساؤتھ افریقہ کی ایک مرتبہ پھر نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہوں لیکن اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے، اگر مجھے ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی کرنی ہے تو اپنی فارم کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔
جارح مزاج بیٹسمین نے کہا کہ میں اپنی واپسی کے حوالے سے وعدہ نہیں کر رہا کیونکہ میں ایک مرتبہ پھر خود کو اور کرکٹ شائقین کو مایوس نہیں کرنا چاہتا۔ یاد رہے ورلڈکپ 2019 سے قبل بھی اے بی ڈویلیئرز نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی پیشکش کی تھی لیکن فاف ڈوپلیسی اور سابق ساؤتھ افریقی کوچ نے ان کی پیشکش کو مسترد کر دیا تھا۔