Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ان 5 بہترین بولرز کے نام بتائے جن کے خلاف کھیلنا ان کیلئے آسان نہیں تھا جس میں انہوں نے پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف کا نام بھی شامل کیا۔ اے بی ڈویلیئرز کے ٹاپ 5 بولرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے شین وارن پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
شین وارن کے حوالے سے اے بی ڈویلیئرز نے کہا کہ وہ ایک بہترین لیگ اسپنر تھے لیکن مجھے ان کے خلاف کھیلتے ہوئے کبھی زیادہ مشکل پیش نہیں آئی۔ انہوں نے دوسرے نمبر پر فاسٹ بولر محمد آصف کا نام لیتے ہوئے کہا کہ مجھے ان کے خلاف کھیلتے ہوئے مشکل ہوتی تھی۔
پروٹیاز کے سابق کپتان نے پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور اسٹورٹ براڈ کو بھی مشکل ترین بولر قرار دیا۔ اے بی ڈویلیئر کے پسندیدہ بیٹسمینوں میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ پہلے، ساؤتھ افریقہ کے گریم اسمتھ دوسرے اور بھارت کے ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔