Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سری لنکا نے زمبابوے کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ دورہ پاکستان سے باہر ہونے والے فاسٹ باؤلر سورنگا لکمل صحتیاب ہو کر ٹیسٹ اسکواڈ میں واپس آ گئے ہیں جبکہ کوشال پریرا کو حیران کن طور پر دورہ ٹیسٹ ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
کوشال پریرا کو اسکواڈ میں شامل نا کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے سری لنکن چیف سلیکٹر اشنتا ڈی میل نے کہا کہ وہ 150 رنز اسکور کر سکتے ہیں لیکن ہمیں ایسا کھلاڑی چاہیئے جو وکٹ پر زیادہ دیر کھڑا ہو سکے۔
سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جےوردھنے نے کوشال پریرا کی سلیکشن نا ہونے پر سوال اٹھایا کہ کیا یہ وہی کھلاڑی نہیں ہے جس نے ڈربن میں سری لنکا کو تن تنہا فتح سے ہمکنار کروایا تھا۔
یاد رہے کوشال پریرا نے گزشتہ سال ساؤتھ افریقہ کے خلاف ڈربن ٹیسٹ میں *153 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر سری لنکا کو ناقابل یقین فتح دلائی تھی اور اس کے بعد سے انھیں صرف تین ٹیسٹ میچز میں پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا۔
سری لنکا اسکواڈ: دیموتھ کرونارتنے (کپتان)، اوشاڈا فرنینڈو، کوشال مینڈس، انجیلو میتھیوز، دنیش چندیمل، لاہیرو تھریمانے، دھننجیا ڈی سلوا، نیروشان ڈیکویلا، دلرووان پریرا، لستھ ایمبولڈینیا، لاہیرو کمارا، وشوا فرنینڈو، کسون راجیتھا، لکشن سنڈاکن اور سورنگا لکمل۔