Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کاوشیں رنگ لے آئی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ پی سی بی اور بی سی بی حکام کی ملاقات دبئی میں ہوئی جس کے بعد بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان کا حتمی شیڈول جاری کر دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئںٹی، دو ٹیسٹ اور ایک ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تمام ٹی ٹوئنٹی میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے جو کہ 24، 25 اور 27 جنوری کو شیڈول ہیں۔ اس کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیسٹ ٹیم 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد واپس روانہ ہو جائے گی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے اختتام کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ون ڈے میچ 3 اپریل کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہو گا جس کے بعد اسی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اپریل تک کھیلا جائے گا۔