Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج بیٹسمین شاہد آفریدی کے دنیا بھر میں مداح ہیں۔ شاہد آفریدی نے پہلے ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کی، ورلڈکپ 2015 کے ون ڈے کرکٹ کو بھی الوداع کہہ دیا جبکہ 2017 میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے بھی راہیں جدا کر لیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ سے مکمل طور پر الگ ہونے کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنے میں مصروف ہیں لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں کچھ ایسے اعدادوشمار سامنے آئے ہیں جس میں ان کا موازنہ شین واٹسن اور جوز بٹلر جیسے کرکٹرز کے ساتھ کیا گیا ہے۔
شاہد آفریدی نے پاکستان کی طرف سے صرف 27 ٹیسٹ میچز کھیلے جس کی 48 اننگز میں انھوں نے 36.51 کی اوسط سے 1716 رنز اسکور کیے جبکہ وہ پانچ سنچریاں اور آٹھ نصف سنچریاں بنانے میں بھی کامیاب ہوئے۔
ان کے مقابلے میں 59 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے شین واٹسن کی بیٹنگ اوسط 35.19 کی رہی جبکہ انھوں نے کرکٹ کے طویل فارمیٹ میں صرف چار سنچریاں اسکور کیں۔
انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین جوز بٹلر ابھی بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں اور ان کی طویل فارمیٹ میں 70 اننگز کے بعد صرف ایک سنچری ہے جبکہ ان کی بیٹنگ اوسط 32.78 ہے۔