Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2019 کی بہترین ون ڈے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کے اسٹار بیٹسمین بابر اعظم بھی آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
بابر اعظم کو 2019 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ون ڈے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ انھوں نے 20 میچوں میں 60.66 کی بیٹنگ اوسط سے 1092 رنز اسکور کیے تھے جس میں تین سنچریاں اور چھ نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
آئی سی سی ون ڈے ٹیم: روہت شرما، شائے ہوپ، ویرات کوہلی (کپتان)، بابر اعظم، کین ولیمسن، بین اسٹوکس، جوز بٹلر (وکٹ کیپر)، مچل اسٹارک، ٹرینٹ بولٹ، محمد شامی اور کلدیپ یادیو۔
ویرات کوہلی مسلسل چوتھی مرتبہ آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم کا کپتان بننے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انھوں نے مہندر سنگھ دھونی کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے جو 2011 سے 2014 تک آئی سی سی ون ٹیم کے کپتان تھے۔