Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2019 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے ایوارڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو ورلڈکپ 2019 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور ہیڈنگلے ٹیسٹ میں میچ وننگ اننگز کھیلنے پر 2019 کا بہترین کرکٹر قرار دیا ہے۔
بھارت کے اوپننگ بیٹسمین روہت شرما کو ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر 2019 کے ایوارڈ سے نوازا گیا جنہوں نے گزشتہ سال 28 ون ڈے میچوں میں سات سنچریوں کی مدد سے سب سے زیادہ 1490 رنز اسکور کیے تھے۔
آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر جیمز پیٹنسن نے 2019 میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ 59 وکٹیں حاصل کی تھیں جس وجہ سے ان کو آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔
مارنس لبوشین آئی سی سی ایمرجنگ کرکٹر کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ انھوں نے گزشتہ سال ایشیز سیریز میں کم بیک کرنے کے بعد 2019 میں 1104 رنز اسکور کیے اور وہ گزشتہ سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین تھے۔
اسکاٹ لینڈ کے کائل کوٹزر کو ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ ویرات کوہلی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ کے حقدار ٹھہرے۔ آئی سی سی امپائر آف دی ایئر کا ایوارڈ رچرڈ النگورتھ لے اڑے۔