Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے گزشتہ سال ورلڈکپ کے دوران بھارتی شائقین کرکٹ کو اسٹیو اسمتھ پر جملے کسنے سے منع کیا تھا۔ ویرات کوہلی کے اس رویے سے متاثر ہو کر آئی سی سی نے انھیں اسپرٹ آف کرکٹ کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔
ویرات کوہلی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پلیئرز کو ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا چاہیے اور ایک دوسرے کی عزت بھی کرنی چاہیے۔
بھارتی کپتان نے کہا کہ ہمیں انفرادی طور پر اسٹیو اسمتھ کی مشکل کو سمجھنا چاہیے اب جبکہ وہ کھیل کے میدانوں میں واپس آ چکے ہیں تو ان پر فقرے بازی نہیں کرنی چاہیے تھی۔
دوسری جانب محمد عامر نے بھی اس موقع پر ویرات کوہلی کی تعریف کی اور سوشل میڈیا پر ان کے کلمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ زبردست پلیئر کی جانب سے زبردست کلمات ادا کیے گئے ہیں۔
کوہلی اور عامر دونوں ہی ایک دوسرے کی تعریف کرتے ہوئے بالکل نہیں ہچکچاتے۔ بھارتی کپتان نے عامر کو اپنے مشکل ترین بولرز اور عامر نے کوہلی کو اپنے فیورٹ بیٹسمینوں میں شامل کر رکھا ہے۔