Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 10 وکٹوں سے شکست کے بعد بھارتی بیٹنگ لائن اپ کے مڈل آرڈر کی کئی خامیاں سامنے آ گئی ہیں۔ بھارتی ون ڈے ٹیم میں عموماً یہ دیکھا گیا ہے کہ جب ویرات کوہلی اور روہت شرما پرفارم نہیں کرتے تو بیٹنگ لائن ڈگمگا جاتی ہے اور آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں بھی ایسا ہی ہوا۔
دونوں اہم بیٹسمین پرفارم نہ کر سکے اور بیٹنگ وکٹ پر میزبان ٹیم نے صرف 255 رنز اسکور کیے لیکن اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون نے بھارتی ٹیم کا ایک بڑا مسئلہ حل کر دیا ہے۔ شیکھر دھون کا کہنا ہے وہ نمبر 3 یا کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر بیٹنگ نمبر تبدیل کیے جاتے ہیں اور یہ کھیل کا حصہ ہے، کھلاڑی ہر نمبر پر پرفارم کر سکتا ہے بس ذہنی طور پر مضبوط ہونا چاہیے۔
ویرات کوہلی کے بیٹنگ نمبر پر گفتگو کرتے ہوئے اوپننگ بیٹسمین نے کہا کہ وہ نمبر 3 پر پرفارم کرتے آ رہے ہیں۔ شیکھر دھون کے مطابق ویرات کوہلی دوسرے میچ میں نمبر تین پر ہی بیٹنگ کریں گے۔