بگ بیش لیگ کی دفاعی چیمپئن میلبرن رینیگیڈز کیلئے لیگ کا رواں سیزن انتہائی مایوس کن رہا ہے۔ میلبرن رینیگیڈز کو بگ بیش لیگ کے رواں سیزن میں مسلسل 9 شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اب انھیں پہلی کامیابی ملی ہے۔ ایونٹ میں اپنے 10ویں میچ میں میلبرن رینیگیڈز نے سڈنی تھنڈر کو شکست دے کر پہلی فتح حاصل کی۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں سڈنی تھنڈر کو پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ 4 ٹیموں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے میلبرن رینیگیڈز کو شکست دینا ضروری تھا لیکن میچ میں شکست کے بعد سڈنی تھنڈر کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر پر چلی گئی ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں میلبرن کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 172 رنز اسکور کیے تھے۔ ہدف کے تعاقب میں سڈنی تھنڈر کی ٹیم 14 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز ہی بنا سکی اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت میلبرن رینیگیڈز نے 12 رنز سے کامیابی حاصل کی۔