Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بدھ کے روز آئی سی سی کی جانب سے 2019 کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا گیا تھا۔ 2004 سے آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں زیادہ مرتبہ حصہ بننے والے کھلاڑیوں پر نظر ڈالی جائے تو ڈیل اسٹین اس فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ گزشتہ 16 برسوں میں ڈیل اسٹین 8 مرتبہ سال کی بہترین ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنے۔
سری لنکا کے کمار سنگا کارا 7 مرتبہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر میں شامل ہوئے۔ جیک کیلس نے 2004 کے بعد 6 مرتبہ سال کی بہترین ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنائی۔ ایلسٹر کک، اے بی ڈویلیئرز اور اسٹورٹ براڈ 5، 5 بار آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر کا حصہ رہے۔
اسی طرح 2004 کے بعد آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں مہندرا سنگھ دھونی نے سب سے زیادہ 8 مرتبہ جگہ بنائی۔ اس فہرست میں اے بی ڈی ویلیئرز دوسرے نمبر پر موجود ہیں جو 7 مرتبہ سال کی بہترین ون ڈے ٹیم کا حصہ رہے اور ویرات کوہلی تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔