Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

فوربز کی جانب سے 2019 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے 100 ایتھلیٹس کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں صرف ایک کرکٹ پلیئر شامل ہے جو کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی ہیں۔ فوربز کی رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے 2019 میں 2 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالرز کمائے جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 3 ارب 25 کروڑ روپے بنتے ہیں۔
ویرات کوہلی نے اس رقم میں 62 کروڑ روپے تنخواہ اور انعامی رقم کی مد میں حاصل کیے۔ 100 کھلاڑیوں کی اس فہرست میں بھارتی کپتان 100ویں نمبر پر موجود ہیں۔
گزشتہ سال فوربز کی رپورٹ کے مقابلے میں ویرات کوہلی کی اس فہرست میں تنزلی ہوئی ہے۔ 2018 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں ویرات کوہلی 83ویں پوزیشن پر موجود تھے۔