Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں کئی حیران کن فیصلے بھی سامنے آئے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے وہاب ریاض اور محمد عامر کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ فخر زمان اور آصف علی بھی ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے جبکہ امام الحق اور محمد عرفان کو بھی ڈراپ کر دیا گیا۔
بگ بیش لیگ میں تباہ کن پرفارمنس دکھانے والے حارث رؤف ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔ احسان علی اور عماد بٹ کو بھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔ سینیئر پلیئرز محمد حفیظ اور شعیب ملک کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، احسان علی، عماد بٹ، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان، موسیٰ خان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شعیب ملک اور عثمان قادر۔