Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف 2019 کا اعلان کر دیا ہے۔ آئی سی سی کی ٹیسٹ ٹیم میں آسٹریلیا کے پانچ، نیوزی لینڈ کے تین، بھارت کے دو اور انگلینڈ کے ایک کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو سونپی گئی ہیں۔ ویرات کوہلی کو مسلسل تیسری مرتبہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
جن آسٹریلوی کھلاڑیوں کو ٹیسٹ ٹیم میں جگہ ملی ان میں مارنس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور نیتھن لائن شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے اوپننگ بیٹسمین ٹام لیتھم، وکٹ کیپر بی جے واٹلنگ اور فاسٹ باؤلر نیل ویگنر شامل ہیں۔
ویرات کوہلی کے ساتھ ساتھ نوجوان بیٹسمین ماینگ اگروال آئی سی سی کی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔ انگلینڈ کی طرف سے آل راؤنڈر بین اسٹوکس ہی ٹیم میں جگہ بنا سکے جنہوں نے ہیڈنگلے ٹیسٹ میں *135 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔