آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں کلین سویپ شکست کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شاندار انداز میں آغاز کیا ہے۔ آئرلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے میزبان ٹیم کو چار رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 208 رنز اسکور کیے جس میں پال اسٹرلنگ کے دھواں دھار 95 اور کیون اوبرائن کے 38 رنز شامل تھے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے شیلڈن کوٹریل اور ڈوین براوو نے دو، دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے بیٹسمینوں نے بھی خوب مقابلہ کیا لیکن قسمت آئرلینڈ پر مہربان تھی۔ کیریبین ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 209 رنز کے تعاقب میں 204 رنز ہی بنا سکی۔ پال اسٹرلنگ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔