Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) 20-2019 کی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا۔ بی پی ایل کے رواں سیزن کے دوسرے کوالیفائر میں چٹوگرام چیلنجرز اور راجشاہی رائلز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ راجشاہی رائلز نے تگڑے مقابلے کے بعد کپتان آندرے رسل کی برق رفتار بیٹنگ کی بدولت میچ میں کامیابی حاصل کر کے ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔
دوسرے کوالیفائر میچ میں چٹوگرام چیلنجرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کرس گیل کے 60، محموداللہ کے 33 اور اسیلا گونارتنے کے 31 رنز کی بدولت بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی۔ کرس گیل کے 60 رنز کی اننگز میں چھ چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔
راجشاہی رائلز کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پانچ وکٹیں 83 رنز پر گنوا چکی تھی جبکہ اس کے آٹھ کھلاڑی 128 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے۔ اس کے بعد آندرے کی 22 گیندوں پر 54 رنز کی طوفانی بیٹنگ نے میچ کی بازی پلٹ دی اور ان کی ٹیم فتح سے ہمکنار ہوئی۔
آندرے رسل کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بی پی ایل 20-2019 کا فائنل کل کھلنا ٹائیگرز اور راجشاہی رائلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔