Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک سرزمین پر انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے بعد ملک میں آئی سی سی ایونٹس کے انعقاد کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ رواں ماہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو مانو سانہے پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مانو ساہنے 22 سے 23 جنوری تک پاکستان میں قیام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کے پاکستان میں قیام کے دوران انھیں سیکیورٹی سمیت دیگر معاملات پر بریفنگ دی جائے گی تا کہ 2023 سے 2031 کے دوران پاکستان میں بڑے آئی سی سی ایونٹ کا انعقاد ممکن بنایا جا سکے۔
اس عرصے میں مینز اور ویمنز کے آٹھ، آٹھ آئی سی سی ایونٹس ہوں گے جبکہ چار انڈر-19 ورلڈکپ بھی کھیلے جائیں گے۔ پاکستان نے آخری آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی 1996 میں کی جو کہ ورلڈکپ تھا جس کا فائنل لاہور میں کھیلا گیا تھا۔