نیوزی لینڈ کرکٹ نے بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارت کے دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز رواں ماہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ہو گا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جائیں گے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی ہوئی جو گزشتہ سال نومبر میں انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز میں انجری کی وجہ سے حصہ نہیں لے سکے تھے۔ کین ولیمسن نے طبیعت ٹھیک نا ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔
نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: کین ولیمسن (کپتان)، ہمیش بینیٹ، ٹام بروس، کولن ڈی گرانڈہوم، مارٹن گپٹل، اسکاٹ کوگلیجین، ڈیرل مچل، کولن منرو ، راس ٹیلر، بلیئر ٹکنر، مچل سینٹنر، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، اش سوڈھی اور ٹم ساؤتھی۔
نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پہلے چار ٹی ٹوئنٹی میچز 24، 26، 29 اور 31 جنوری کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ 2 فروری کو شیڈول ہے۔