Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔ ایم ایس دھونی ورلڈکپ کے بعد سے بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں اور ان کے مستقبل کے حوالے سے چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ سابق کپتان کا مستقبل کچھ بہتر نظر نہیں آ رہا کیونکہ کئی سال بعد وہ پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ سے بھی ڈراپ ہو گئے ہیں۔
سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان اکتوبر 2019 سے ستمبر 2020 تک کے لیے کیا گیا ہے جس کی 4 کیٹیگریز بنائی گئی ہیں۔ اے پلس کیٹیگری میں ویرات کوہلی، روہت شرما اور جسپریت بمراہ شامل ہیں جنھیں سالانہ 7 کروڑ بھارتی روپے ملیں گے۔
اے کیٹیگری میں رویچندرن ایشون، رویندرا جدیجا، بھونیشور کمار، چتیشور پجارا، اجنکیا ریہانے، لوکیش راہول، شیکھر دھون، محمد شامی، ایشانت شرما، کلدیپ یادیو اور ریشب پانٹ ہیں۔ ان کھلاڑیوں کو سالانہ 5 کروڑ بھارتی روپے ملیں گے۔
وریدھمن ساہا، امیش یادیو، یزویندر چہال، ہاردک پانڈیا اور ماینک اگروال بی کیٹیگری میں شامل ہے۔ آخری کیٹیگری میں کیدھر جادھو، نودیپ سینی، دیپک چہار، مانیش پانڈے، ہنوما ویہاڑی، شردل ٹھاکر، شریاس آئر اور واشنگٹن سندر شامل ہیں۔ بی اور سی کیٹیگری والے کھلاڑیوں کو سالانہ بالترتیب 3 اور 1 کروڑ بھارتی روپے ملیں گے۔