Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بوم بوم آفریدی بنگلہ دیش کی میزبانی کرنے کے لیے بےچین نظر آ رہے ہیں جس کا اظہار انھوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر بڑے جوش سے کیا ہے۔ سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے بنگلہ دیش کی میزبانی کے انتظار میں تھے اور جبکہ یہ موقع آن پہنچا ہے تو وہ بہت خوش ہیں۔
انھوں نے کہا کہ حال ہی میں ہم بی پی ایل کھیلنے پڑوسی ملک گئے، وہاں کے لوگ اسٹارز سے بہت پیار کرتے ہیں، بہت عزت کرتے ہیں، خاص طور پر پاکستانی کرکٹرز کی بہت قدر کی جاتی ہے، بنگلہ دیش کی مہمان نوازی اچھی ہے اور اب وہ ہم پاکستانیوں کی بھی مہمان نوازی دیکھیں گے۔
سابق کپتان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک کوششوں سے ہی ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کا دروازہ کھلا ہے۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے کھیل میں نکھار لے کر آئی ہے اسی لیے انھیں خوشی ہو گی کہ بنگلہ دیش اپنی پوری طاقت کے ساتھ پاکستان سے مقابلہ کرے اور امید ہے کہ تماشائیوں کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔