Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

محمد رضوان دورہ آسٹریلیا میں خاطر خواہ پرفارمنس دکھانے میں ناکام رہے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز میں وہ صرف 45 رنز ہی بنا سکے تھے۔ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کامران اکمل اور سرفراز احمد کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا تاہم سلیکشن کمیٹی نے محمد رضوان کو ہی ٹیم میں برقرار رکھا۔
ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیم کا اعلان کیا تو ان سے سرفراز احمد کے بارے میں سوالات ہوئے۔ چیف سلیکٹر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد کی فٹنس میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے اور وہ اس وقت فٹ ترین پلیئرز میں سے ایک ہیں۔
مصباح الحق نے ان کی واپسی کو پی ایس ایل سے جوڑتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد کے لیے راستہ بالکل صاف ہے، پی ایس ایل قریب ہے، انھیں پرفارمنس کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا تھا وہ پی ایس ایل میں پرفارم کریں اور ٹیم میں واپس آ جائیں۔