پی سی بی چیلنجرز نے پی سی بی ٹرائی اینگولر ویمن ٹی ٹوئنٹی چیمپین شپ جیت لی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی سی بی ٹرائی اینگولر ویمن ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ کے فائنل میں پی سی بی چیلنجرز اور بلاسٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ پی سی بی بلاسٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پی سی بی چیلنجرز کو جیت کیلئے 129 رنز کا ہدف دیا
بلاسٹرز کی جانب سے جویریہ خان نے 43 اور سدرہ نواز نے 20 رنز اسکور کیے۔ پی سی بی چیلنجرز مقررہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے پی سی بی ٹرائی اینگولر ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی چیمپئن بن گئی۔
چیلنجرز کی کپتان بسمہ معروف 54 رنز بنا کر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں جبکہ ٹورنامنٹ کی بہترین پلیئر کا ایوارڈ چیلنجرز کی مُنیبہ علی کو دیا گیا۔ ایونٹ کی اختتامی تقریب میں فاتح ٹیم کو 5 لاکھ روپے کی انعام رقم دی گئی۔