Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ پورٹ ایلزبتھ میں جاری ہے۔ انگلش ٹیم کا غیرملکی سرزمین پر یہ 500واں ٹیسٹ میچ ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں انگلش ٹیم غیرملکی سرزمین پر 500 ٹیسٹ میچز کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ 500 ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ نے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ آسٹریلیا میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے ہیں۔
انگلینڈ نے آسٹریلیا میں سب سے زیادہ 180 جبکہ ساؤتھ افریقہ میں 84 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔ غیرملکی سرزمین پر کھیلے گئے ان 500 ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ نے 149 مرتبہ کامیابی حاصل کی، 182 میچوں میں شکست ہوئی جبکہ 168 میچز ڈرا ہوئے اور ایک میچ کا نتیجہ آنا باقی ہے۔
انگلینڈ کے بعد غیرملکی سرزمین پر زیادہ ٹیسٹ میچز آسٹریلیا کی ٹیم نے کھیلے ہیں۔ کینگروز نے اپنے گھر سے باہر 404 ٹیسٹ میچز کھیلے، ویسٹ انڈیز 295 میچز کیساتھ غیرملکی سرزمین پر زیادہ ٹیسٹ کھیلنے والی تیسری ٹیم ہے۔
اس فہرست میں چوتھا نمبر پاکستان کا ہے۔ قومی ٹیم نے پاکستان سے باہر 274 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچز بھی شامل ہیں۔