Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش کے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے فاسٹ بولر محمد عامر کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔ پریس کانفرنس میں جب مصباح الحق سے سوال کیا گیا کہ کیا محمد عامر کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کی وجہ ان کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینا ہے؟ جس پر چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو مسلسل موقع دینا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہاب ریاض اور محمد عامر کو منتخب نہیں کیا گیا۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سینیئر کھلاڑیوں کی موجودگی میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا مشکل ہو جاتا ہے، فاسٹ بولر حارث روف کو موقع دیا گیا ہے تو انھیں کھلانا بھی ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں نوجوان فاسٹ بولرز کو مکمل موقع دیں گے، اس فیصلے سے ہماری فاسٹ بولنگ مزید مضبوط ہو جائے گی۔
یاد رہے محمد عامر نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ کے رواں سیزن میں بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔ محمد عامر نے 12 میچوں میں 18 وکٹیں حاصل کی ہیں اور وہ بی پی ایل کے ٹاپ 5 بولرز میں شامل ہیں۔