Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل شروع کر دیا ہے جو کہ آج سے آن لائن دستیاب ہوں گی جبکہ نجی کوریئر کمپنی کے مختلف سینٹرز سے بھی ٹکٹس خریدے جا سکتے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 500 اور زیادہ سے زیادہ 4000 روپے رکھی گئی ہے۔ تمام ٹی ٹوئنٹی میچز دوپہر 2:00 بجے شروع ہوں گے جو کہ 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہیں۔
سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جن انکلوژرز کی ٹکٹ 1500 میں دستیاب تھی اس کی قیمت کم کر کے 1000 روپے کر دی گئی ہے۔ اسی طرح 3000 روپے والی ٹکٹ 2000 اور 5000 روپے والی ٹکٹ 4000 روپے میں فروخت کی جائے گی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 7 سے 11 فروری تک کھیلنے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے ٹکٹوں کی کم سے کم قیمت 50 اور زیادہ سے زیادہ 100 روپے رکھی گئی ہے لیکن اس کی فروخت کا سلسلہ بعد میں شروع ہو گا۔