Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی ٹیم کے اسپنر رویچندرن ایشون کا کاؤنٹی چیمپئن شپ 2020 کے لیے یارکشائر کرکٹ کلب سے معاہدہ ہو گیا ہے۔ رویچندرن ایشون کو ساؤتھ افریقہ کے اسپنر کیشو مہاراج کے متبادل کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ کیشو مہاراج ابتدائی دو میچوں میں یارکشائر کی نمائندگی کریں گے جس کے بعد رویچندرن ایشون ان کی جگہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔
بھارتی اسپنر آئی پی ایل 2020 مکمل طور پر کھیلنے کے بعد یارکشائر ٹیم کو جوائن کریں گے اور کاؤنٹی چیمپئن شپ کے 8 میچز کھیلیں گے۔ اس سے قبل رویچندرن ایشون کاؤنٹی کرکٹ میں دو ٹیموں کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ انہوں نے کاؤنٹی چیمپئن شپ کے 9 میچوں میں 54 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
بھارتی اسپنر کا کہنا ہے کہ یارکشائر ٹیم کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں، ہماری ٹیم میں بہترین فاسٹ بولرز موجود ہیں، امید ہے بطور اسپنر میری موجودگی سے ٹیم کو فائدہ ہو گا۔