Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

چیف سلیکٹر و ہیڈکوچ مصباح الحق نے بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا تو ان ناموں میں میں فاسٹ باؤلرز محمد عامر اور وہاب ریاض کا نام شامل نہیں تھا۔
مصباح الحق نے دونوں کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل نا کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سینیئر کھلاڑیوں کے ہوتے ہوئے نوجوان پلیئرز کو پورا موقع نہیں ملتا اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کرکٹ اینکر زینب عباس نے سوال اٹھایا کہ محمد عامر اسکواڈ میں کیوں شامل نہیں ہیں؟ جس پر عامر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنا اس کی وجہ ہے لیکن تھوڑی دیر بعد جب انھیں اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انھوں نے یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔
محمد عامر نے ایک اور ٹویٹر پیغام میں اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سب لوگ سکون کریں، انشاء اللہ میں جلد واپسی کروں گا۔