Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے بعد حارث رؤف دنیائے کرکٹ کی نظروں میں آئے تو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی فرنچائز میلبرن اسٹارز نے رواں سیزن کے لیے انھیں اپنی ٹیم میں شامل کر لیا۔ حارث رؤف نے بھی میلبرن اسٹارز کی مینجمنٹ کو مایوس نہیں کیا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات میچوں میں 16 شکار کیے۔
بی بی ایل میں غیرمعمولی کارکردگی دکھانے کی وجہ سے حارث رؤف کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم میں منتخب کر لیا گیا ہے۔ میلبرن اسٹارز نے نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے حارث رؤف کو اسکواڈ سے ریلیز کر دیا ہے۔
میلبرن اسٹارز نے حارث رؤف کو پاکستان ٹیم میں منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ میلبرن اسٹارز نے کہا کہ حارث کو یہ موقع ملتا دیکھ کر ہم بہت خوش ہیں، حارث ایک ستارہ ہے جو اپنے عروج کی طرف جا رہا ہے۔