Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پہلے دو ایڈیشنز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے اکٹھے کھیلنے والے کیون پیٹرسن اور احمد شہزاد کی گہری دوستی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ احمد شہزاد کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئںٹی سیریز کے لیے نظرانداز کیا گیا جس پر کیون پیٹرسن خاموش نا رہے اور ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کر دیا۔
انگلیںڈ کے سابق کرکٹر نے کہا کہ میں نے ابھی پاکستان کی ٹیم دیکھی ہے جس نے بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنا ہے، ایسا کیسے ممکن ہو سکتا ہے کہ احمد شہزاد کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا؟ انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل اور ڈومیسٹک میں احمد شہزاد کی کارکردگی ان کھلاڑیوں سے اچھی ہے جنہیں ٹیم میں جگہ دی گئی۔
احمد شہزاد نے کیون پیٹرسن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا بہت شکریہ، یقیناََ اللہ نے میرے لیے بہتر منصوبہ بندی کی ہے۔ سابق قومی آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بھی احمد شہزاد کو اسکواڈ کا حصہ نا بنانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے عبدالرزاق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلنگ کوچ ہیں۔
احمد شہزاد کی پی ایس ایل 2019 میں کارکردگی دیکھی جائے تو انھوں نے آٹھ میچوں میں 311 رنز اسکور کیے تھے اور وہ ٹاپ 10 بیٹسمینوں کی فہرست میں 9ویں نمبر پر موجود تھے۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2019 میں وہ 181 رنز کے ساتھ آٹھویں کامیاب بیٹسمین ثابت ہوئے تھے۔ احمد شہزاد کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں موقع دیا گیا جس میں وہ بری طرح ناکام ہو گئے تھے اور ان کی ناقص کارکردگی ٹیم میں ان کی جگہ لے ڈوبی تھی۔