Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش پریمیر لیگ 20-2019 کا فائنل راجشاہی رائلز اور کھلنا ٹائیگرز کے مابین ڈھاکہ میں کھیلا گیا جس میں کامیابی راجشاہی رائلز کے نام رہی۔ بی پی ایل کے فائنل معرکے میں پاکستانی پلیئرز چھائے رہے۔
کھلنا ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور راجشاہی کے بلے بازوں نے 170 رنز بورڈ پر سجائے جس میں پاکستانی آل راؤنڈر محمد نواز کے دھواں دھار 41 رنز شامل تھے۔
محمد نواز نے بولنگ کے شعبے میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھلنا ٹائیگرز کے رائیلی روسو کی اہم وکٹ حاصل کی۔ جواب میں کھلنا ٹائیگرز کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 149 رنز ہی بنا سکی۔
قومی فاسٹ بولر محمد عرفان نے 2 وکٹیں حاصل کر کے کھلنا ٹائیگرز کو ہدف تک پہنچنے سے روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔ فائنل میں شکست کھانے والی کھلنا ٹائیگرز کی ٹیم میں شامل پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے دو وکٹیں حاصل کیں لیکن ان کی ٹیم 21 رنز سے میچ ہار گئی۔