دورہ پاکستان کے لیے بنگلہ دیشی پلیئرز کے بعد بنگلہ دیش کے کوچز نے بھی بہانے بنانا شروع کر دیئے۔ بیٹنگ کوچ نیل مکنزی اور فیلڈنگ کوچ رائن کک نے دورہ پاکستان سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔
کوچنگ اسٹاف میں سے 5 افراد پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اس دورے کے لیے سابق کیوی اسپنر اور اسپن بولنگ کنسلٹنٹ ڈینیئل ویٹوری کی خدمات بھی نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
فاسٹ بولنگ کوچ اوٹس گبسن کے ساتھ دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق کوچنگ اسٹاف میں شامل یہ افراد دورہ پاکستان کے پہلے مرحلے سے دستبردار ہوئے ہیں اگر معاملات ٹھیک رہے تو دوسرے مرحلے میں یہ کوچز پاکستان آ سکتے ہیں۔ اس وقت ہیڈکوچ رسل ڈومینگو اور فیزیو جولین کلیفاٹو پاکستان جانے پر رضامند ہیں۔