بنگلہ دیشی ٹیم کے ہیڈکوچ رسل ڈومینگو نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کو اپنی ٹیم کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں رسل ڈومینگو نے کہا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی میں نمبرون ٹیم ہے اور انہیں ان کے ہوم گراؤنڈ پر ہرانا کسی چیلنج سے کم نہیں ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شکیب الحسن کے بغیر یہ سیریز اور بھی مشکل ہو گی کیونکہ شکیب الحسن چار اچھے اوورز کراتے ہیں اور نمبر تین پر بیٹنگ بھی کر لیتے ہیں۔ ہیڈکوچ نے ٹاپ آل راؤنڈر کی غیرموجودگی میں دیگر بیٹسمینوں اور بولرز سے امید لگا لی ہے۔ ہیڈکوچ نے کہا کہ ہمارے پاس دیگر بیٹسمین اور بولرز بھی موجود ہیں جو اپنی صلاحیت کے مطابق کھیل کر شکیب الحسن کی کمی کو پورا کر سکتے ہیں لیکن تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنا ان کے لیے چیلنج ہو گا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 24 جنوری سے شروع ہو گی۔