Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے دنیا کے بڑے بڑے بولرز کو پریشان کیا مگر آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زمپا کے سامنے وہ بھیگی بلی بنے ہوئے ہیں۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں ایڈم زمپا نے ویرات کوہلی کو آؤٹ کیا۔ راجکوٹ میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی ویرات کوہلی ایڈم زمپا کا ہی شکار بنے۔
ایڈم زمپا نے ون ڈے کرکٹ میں 5ویں مرتبہ ویرات کوہلی کو پویلین واپس بھیجا۔ ویسٹ انڈیز کے روی رامپول چھ مرتبہ بھارتی کپتان کو پویلین کی راہ دکھا چکے ہیں۔ ویرات کوہلی دو مرتبہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی ایڈم زمپا کا شکاربن چکے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے جس کا فیصلہ کن میچ 19 جنوری کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔