Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو گزشتہ ماہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے غیرقانونی قرار دیا تھا۔ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے دوران رپورٹ ہوا تھا اور انہیں انگلینڈ کے ڈومیسٹک ایونٹ میں بولنگ سے معطل کر دیا گیا۔ اس پابندی کی وجہ سے محمد حفیظ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی بولنگ کرنے کے اہل نہیں ہیں۔
بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آل راؤنڈر بولنگ نہیں کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ ملک کے ڈومیسٹک ٹورنامںٹس میں بھی بولنگ کرنے کیلئے انہیں پی سی بی کی اجازت درکار ہو گی۔
ذرائع کے مطابق محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا جائزہ لینے کیلئے ان کا ایک اور ٹیسٹ ہو گا جس کے لیے ای سی بی نے لاہور میں قائم آئی سی سی کی منظور شدہ بائیومکینکس لیب سے رابطہ کیا ہے۔
امکان ہے ظاہر کیا جا رہا ہے کہ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ آئندہ ہفتے ہو گا۔