Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ اور شعیب ملک کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کی واپسی پر سابق کپتان رمیز راجہ چراغ پا ہو گئے۔ رمیز راجہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف اسکواڈ کو دیکھ کر مجھے غصہ آ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل کی منصوبہ بندی کے تحت قومی ٹیم کی سلیکشن نہیں کی جا رہی بلکہ صرف شکستوں کی دلدل سے نکلنے کے لیے دو 38، 38 سال کے کھلاڑیوں کو تجربے کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ اگر شکستوں سے ڈر کر خودغرض فیصلے کیے جائیں گے تو پاکستان کرکٹ کو نقصان ہو گا۔ رمیز راجہ نے سلیکشن کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کو ہی شامل کرنا تھا تو آسٹریلیا کے دورے پر بھی انہیں ٹیم میں منتخب کرنا چاہیے تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی ہر ٹیم ہوم سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیتی ہے لیکن سلیکٹرز کو بنگلہ دیش سے شکست کا ڈر ہے، اسی وجہ سے محمد حفیظ اور شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔