Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ICC Under 19 World Cup 2020

انڈر-19 ورلڈکپ 2020 کا آغاز ساؤتھ افریقہ میں ہو گیا ہے۔ ورلڈکپ میں کمنٹیٹری کے فرائض انجام دینے والے سابق کرکٹرز نے ایونٹ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کے حوالے سے اپنی اپنی پیشگوئی کر دی ہے۔ پاکستانی کمنٹیٹر بازید خان نے پیشگوئی کی ہے کہ قومی انڈر-19 ٹیم ایونٹ میں کامیابی حاصل کرے گی۔
ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر این بیشپ کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیموں میں سے کوئی ایک انڈر-19 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم ہو گی۔ اینڈی فلاور کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں فائنل میں رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔
ان کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹیم بھی ایونٹ میں حریف ٹیموں کو حیران کر سکتی ہے۔ ٹام موڈی کا ماننا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم انڈر-19 ورلڈکپ جیتے گی۔ سابق انگلش کرکٹر ایلن ولکنز نے انڈر-19 ورلڈکپ جیتنے کیلئے انگلش ٹیم کو ہی سپورٹ کیا۔