پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے لیے کسی فرنچائز نے فاسٹ بولر عمر اکمل کا انتخاب نہیں کیا۔ عمر گل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس مرتبہ پی ایس ایل میں مجھے منتخب نہیں کیا گیا، فی الحال میری توجہ نیشنل ون ڈے کپ پر ہے، میں ون ڈے ٹورنامنٹ کے لیے محنت کر رہا ہوں، کوشش کروں گا کہ وہاں پرفارم کروں اور پھر مستقبل کے بارے میں سوچوں۔
فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ میں کبھی یہ نہیں سوچتا کہ کس ایونٹ میں کس ٹیم کی جانب سے کھیل رہا ہوں، بحیثیت کرکٹر میری کوشش ہمیشہ یہی ہوتی ہے کہ اپنی 100 فیصد پرفارمنس دے کر ٹیم کو کامیابی دلاؤں۔ انہوں نے کہا کہ وہ 2 سے 3 سال مزید کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔
فاسٹ بولر کو نئے بولنگ کوچ وقار یونس سے بہت سے امیدیں وابستہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وقار یونس پاکستان کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولنگ کو ایک مرتبہ پھر مضبوط کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ عمر گل نے مزید کہا کہ ٹیم میں موجود فاسٹ بولرز کو خود وقار یونس سے سیکھنا چاہیے، بطور بولنگ کوچ وہ ایک بہترین استاد ہیں۔