Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کیلئے 2019 پرفارمنس کے اعتبار سے ان کے کیریئر کا بہترین سال رہا تھا اور نئے سال میں بھی ان کی ریکارڈساز کارکردگی جاری ہے۔ ساؤتھ افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بین اسٹوکس نے اپنے کیریئر کی 9ویں سنچری اسکور کی۔
بین اسٹوکس نے پورٹ ایلزبتھ ٹیسٹ میں 214 گیندوں پر 120 رنز کی اننگز کھیلی اور اسی کے ساتھ آل راؤنڈر نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے 4 ہزار رنز بھی مکمل کر لیے۔ بین اسٹوکس نے اب تک 62 ٹیسٹ میچوں میں 4026 رنز اسکور کیے ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں 142 وکٹیں بھی ان کے کریڈٹ پر ہیں۔
بین اسٹوکس ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 4 ہزار رنز اور 100 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے 7ویں آل راؤنڈر بن گئے ہیں جبکہ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے انگلینڈ کے دوسرے آل راؤنڈر ہیں۔ بین اسٹوکس سے قبل سابق انگلش کرکٹر این بوتھم یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔