Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کی طرف سے 2018 میں آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والے آل راؤنڈر محمد حفیظ کی بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ محمد حفیظ نے پریس کانفرنس میں ان کی سلیکشن سے متعلق سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ میں اپنے انتخاب سے حیران نہیں ہوا کیونکہ میں ٹیم کو پہلے بھی دستیاب تھا لیکن مجھے نہیں پتا کہ مجھے ڈراپ کیوں کیا گیا تھا۔
آل راؤنڈر سے ان کی مستقبل کے لیے پلاننگ کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں پرفارمنس اور فٹنس کی بنیاد پر پاکستان کی طرف سے رواں سال ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنا چاہتا ہوں اور اس کے بعد میں انٹرنیشنل کرکٹ سے رخصت ہونا چاہتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی طرف سے کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، جب آپ پاکستان کی شرٹ پہنتے ہیں، گراؤنڈ میں جاتے ہیں اور ملک کی نمائندگی کرتے ہیں تو یہ ایک خوش کن لمحہ ہوتا ہے۔